Paid ad
سائنس وٹیکنالوجی

گوگل کا بڑا قدم،کمپیوٹر صارفین کا ڈیٹا محفوظ بنانے کا اعلان

انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے موبائل کے بعد کمپیوٹر صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے سہولت متعارف کرانے پر غور شروع کردیا۔
ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق گوگل نے کمپیوٹر (ڈیسک ٹاپ) صارفین کے لیے گوگل ڈرائیو کی سہولت آزمائشی طور پر متعارف کرادی ہے۔اب صارفین موبائل کی طرح کمپیوٹر پر بھی ڈیٹا محفوظ کرسکتے ہیں۔موبائل کی طرح کمپیوٹر صارفین کو بھی یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ اگر چاہیں تو بیک اپ کو اپنی مرضی کے وقت پر از خود ڈیٹا محفوظ کرسکتے ہیں جبکہ دوسرا مینوئل طریقہ بھی ہوگا۔
گوگل کی جانب سے جاری ہونے والے بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل ڈرائیو ڈیسک ٹاپ سروس کے دائرے کار کو بڑھایا جارہا ہے تاکہ تمام صارفین اس سے مستفید ہوسکیں۔بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ میک اور کمپیوٹر صارفین انٹرنیٹ کی مدد سے ڈیٹا بیک اپ کرسکیں گے۔ گوگل کے مطابق نیا ورژن اپ ڈیٹ ہونے کے بعد صارف اپ لوڈ ڈیٹا کسی بھی مقام پر بیٹھ کر دیکھ سکے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button