Breaking Newsتازہ ترینسائنس وٹیکنالوجی

میٹا کا 11 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے 11 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کمپنی کے سی ای او مارک زکر برگ ایک نے ایک بلاگ پوسٹ میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کووڈ وباء کے دوران ہونے والی کمپنی کی نمو کے حوالے سے خوش فہمی میں مبتلا تھے۔

زکر برگ کا کہنا تھا کہ کورونا کے آغاز میں دنیا نے فوری طور پر ای کامرس کی جانب رخ کیا جس سے آمدنی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا۔

کئی افراد نے پیش گوئی کی کہ آمدنی میں یہ اضافہ مستقل ہوگا اور وباء کے بعد یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے بھی یہی پیش گوئی کی، لہٰذا سرمایہ کاری میں اضافے کا فیصلہ کیا۔ بد قسمتی سے، اس نے ویسے کام نہیں کیا جیسے کہ توقع کی گئی تھی۔

زکر برگ کا کہنا تھا کہ اخراجات اور ملازمین کو کم کرتے ہوئے کمپنی کو مزید منظم بنایا جائے گا اور زیادہ تر وسائل کو محدود تعداد کی اعلیٰ ترجیحاتی جگہوں پر منتقل کیا جائے گا جس میں اشتہار، مصنوعی ذہانت اور میٹاورس شامل ہیں۔

میٹا کے مطابق ستمبر میں تقریباً 87 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے اور آج کے اعلان کے بعد 2004 میں کمپنی کی بنیاد پڑنے کے بعد سے پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر ملازمتیں ختم کی گئیں ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں