Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینسائنس وٹیکنالوجی

میٹا کے اشتراک سے ‘چائے چیٹس ‘ کے نام سے تعلیمی سیریز کا آغاز

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی نے عالمی سوشل میڈیا ٹیکنالوجی ادارہ میٹا کے اشتراک سے ‘چائے چیٹس ‘کے نام سے تعلیمی سیریز کا آغاز کیا ہے۔

اس سیریز میں نوجوان پاکستانی فیس بک صارفین کے اندر بہتر انداز سے ڈیجیٹل استعمال کیلئے ڈیجیٹل لٹریسی اور سماجی ہم آہنگی سے متعلق آگہی پیدا کی جائے گی۔

اس سیریز میں یونیورسٹی کے قریبی دوستوں کے گروپوں میں پیش آنے والے مشکل حالات کا باوقار، دوستانہ اور پرمزاح طریقے سے قابو پانے کے طریقے شامل ہیں تاکہ نوجوانوں میں مثبت انداز سے مثالی کردار اور ذمہ دارانہ آن لائن رویوں کو پروان چڑھایا جائے۔

اس پروگرام کا عزم یہ ہے کہ مقامی کمیونٹی کی تربیت کے توسط سے لاکھوں پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ 180 سیکنڈری اسکول ٹیچرز اور 1000 سے زائد سیکنڈری اسکول کے طالب علموں سے ویب سیریز کے ذریعے رسائی حاصل کی جائے گی، جنہیں ان موضوعات پر اظہار سے متعلق تعلیمی ماہرین بھی تربیت فراہم کریں گے۔

ویب سیریز ‘چائے چیٹس’ یونیورسٹی کے پانچ دوستوں سے متعلق ہے اور یہ انکی روزمرہ زندگی کے آن لائن استعمال کے گرد گھومتی ہے، جہاں وہ دوست دونوں طرح آن لائن و آف لائن زندگیوں میں آگے بڑھنے میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں، حالانکہ وہ مختلف سماجی و ثقافتی پس منظر رکھتے ہیں جبکہ انکے رویوں کا فرق بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

ان کرداروں اور کہانیوں سے متعلق توقع ہے کہ مثالی کرداروں کے ساتھ نوجوان افراد بہتر انداز سے ہم آہنگ ہوسکیں گے۔

اس اقدام پر اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ نے کہا، "اس اقدام سے پاکستانی نوجوانوں کی شخصی اور اجتماعی دیکھ بھال سے متعلق مثبت و تعمیری سوچ بڑھے گی اور ان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے جائز اور اچھے استعمال کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

میٹا بہتر ڈیجیٹل استعمال کے ذریعے ڈیجیٹل لٹریسی کو فروغ دینے میں پیش پیش رہا ہے۔

حکومت پاکستان ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لئے پرعزم ہے تاکہ ملک بھر میں سماجی و معاشی ترقی کا عمل تیز کیا جائے۔
مجھے امید ہے کہ یہ اقدام اس پہلو کے اعتبار سے اہم بنیاد ثابت ہوگا۔ ”

میٹا میں ایپک پالیسی پروگرام منیجر روشی تیو نے کہا، "اس اقدام سے میٹا کا پاکستان میں ڈیجیٹل لٹریسی کے فروغ سے متعلق دیرینہ عزم مزید مستحکم ہوتا ہے، جو سماجی و معاشی پیش رفت اور ترقی کے لئے ٹیکنالوجی کی جدت سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت میں معاونت کررہا ہے۔

اس سیریز کا عزم ہے کہ نوجوان پاکستانیوں کو تخلیقی پیغامات کے ذریعے ذمہ دار ڈیجیٹل شہری بنانے میں اپنا کردار ادا کیا جائے تاکہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو سیکھنے اور ترقی کے لئے استعمال کرنے کے قابل ہوسکیں۔

اس اہم اقدام پر ہم پی ٹی اے سے اشتراک پر انتہائی مشکور ہیں۔

اس سیریز میں ہفتہ وار چھے قسطیں ہوں گی، جن میں دو قسطیں ایک اہم موضوع پر مرکوز ہوں، جن میں ‘تھنک بی فور یو ایکٹ’، ویمنز ایکسپرینس آن لائن’، ‘کرٹیکل ڈسکشنز’، اور ‘امپاتھی’ شامل ہیں۔

ہر قسط کے اندر آن لائن دنیا میں درپیش ایسے حقیقی مسائل کی نشاندہی کی جائے گی، جن کا صارفین عام طور پر سامنا کرتے ہیں اور توقع ہے کہ وہ آن لائن مشکل حالات سے نکلنے کے لئے کارآمد طریقے عملی طور پر استعمال بھی کریں گے۔

یہ اقدام ڈیجیٹل لٹریسی پر اساتذہ کے تربیتی پروگرام کے لئے بھی اشتراک کررہا ہے اور بااختیار رویوں کے سلسلے میں میٹا کی پروگرام پارٹنرشعور فاؤنڈیشن کے ساتھ سرگرم ہے۔

شعور فاؤنڈیشن کے اسکول پروگرام کے تحت، اس نصاب میں فیس بک کی موجودہ ‘وی تھنک ڈیجیٹل’ ماڈیولز اور چائے چیٹس کی قسطیں شامل ہوں گی۔

یہ ٹریننگ پاکستان بھر کے چھ اضلاع میں منعقد ہوگی ، جن میں جنوبی پنجاب میں راجن پور، ڈیرہ غازی خان، اور ملتان، جبکہ خیبرپختونخوا میں سوات اور بنوں شامل ہیں۔

اس کا عزم ہے کہ ان علاقوں میں 180 اساتذہ اور 1000 سے زائد طالب علموں سے رسائی حاصل کی جائے تاکہ انکی ڈیجیٹل اور سوچنے سمجھنے کی مہارتوں میں اضافہ لایا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button