Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینسائنس وٹیکنالوجی

بجلی کی طرح فون کالز کی بھی لوڈشیڈنگ ہوگی

سینیٹ خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔

سینیٹ خزانہ کمیٹی اجلاس میں ٹیلی حکام کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بجلی کی طرح فون کالز کی بھی لوڈشیڈنگ ہوگی، فائبرآپٹکس کی امپورٹ پر ایڈوانس ٹیکس کو 15 فیصد کردیا گیا، جسے کم کرکے 8 فیصد کیا جائے۔

ٹیلی کام حکام نے کہا کہ ٹیلی کام انڈسٹری کے آلات کو پرتعیش قراردیا گیا ہے، اور امپورٹ ڈیوٹی کو بھی 20 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے۔
ہمارے لیے باہر سے فائبر آپٹکس منگوانا مشکل ہوگیا ہے۔

نمائندگان ٹیلی کام نے کہا کہ پاکستان میں صرف 10 فیصد ٹاورز پر فائبرکا استعمال کیا گیا ہے، اگر فائبر آپٹکس نہیں بچھائی گئیں تو لوگ اے ٹی ایم بھی استعمال نہیں کرسکیں گے۔

انہوں نے سینیٹ خزانہ کمیٹی سے فائبر آپٹکس کی امپورٹ پر ٹیکسز میں کمی سفارش کی، اور کہا کہ مزید سختیوں کے بعد ہم دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button