Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : ایلمنٹری سکول چاہ کوڑے والا کی پرنسپل کےخلاف کرپشن کی انکوائری شروع

کرپشن ، سرکاری اثاثوں کا ناجائز استعمال اور اساتذہ سے ناروا رویہ پر پرنسپل کو معطل کرکے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ۔

تفصیل کے مطابق ایلیمنٹری سکول چاہ کوڑے والا ملتان کی پرنسپل مسز مسرت پروین کے خلاف محکمہ سکولز ملتان نے کارروائی شروع کردی۔

اس سلسلے میں جاری ہونےو الے مراسلے میں کہاگیا کہ پرنسپل مسرت پروین کے بارے میں مسلسل شکایات کی روشنی میں جائزہ لینے کے بعد پیڈثاایکٹ تحت کارروائی فیصلہ کیاگیا ہے۔

ان پر الزام ہیں کہ انہوں نے نان سیلری بجٹ کا اکاؤنٹ اپنے کے ساتھ ملکر کھولا اس میں غبن کیا ، سٹاف کے ساتھ بدتمیزی معمول بنالیا اور ان کو دھمکانا اور رشوت لینے کے الزامات بھی سامنے آئے ، اور سکول فنڈز میں بھی بے ضابطگیاں پائی گئیں ۔

کرپشن کرنے کےلئے سکول میں کوئی پرچیز کمیٹی قائم نہیں کی گئی، سکول کی بک لٹ چھاپنے کے لئے سکول کی طالبات سے 100سو روپے فی کس وصول کئے، جبکہ سکول کا فرنیچر اٹھا کر گھر لے گئیں ۔

ان الزامات کی انکوائری کےلئے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دولت گیٹ کی پرنسپل ثمینہ ظفر کو انکوائری افسر تعینات کردیا گیا جو الزاما ت کی انکوائری کرکے رپورٹ کریں گی۔

جبکہ مسرت پروین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا موقف سات روز کے اندر انکوائری افسر کو جمع کراسکتی ہیں، اور اس کی گواہی میں ثبوت بھی جمع کراسکتی ہیں ، جبکہ ڈی ڈی ای او زنانہ ڈیپارٹمنٹ کی نمائندگی کریں گی اور ان کے ریکارڈ کے حوالے سے جو دستاویزات ضرورت ہوگی فراہم کریں گی۔

جبکہ انکوائری افسر پر لازم ہے کہ وہ اپنی رپورٹ مقررہ مدت میں جمع کرائیں گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button