امجد اسلام امجد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
ارمغان ادبی فورم/شعبہ اردو دی ویمن یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام امجد اسلام امجد کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس بعنوان "اگر کبھی میری یاد آئے”کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمٰی قریشی نے کی۔
مہمانِ خصوصی خالد مسعود جبکہ مہمانانِ اعزاز میں افضل محمود شیخ اور امریکہ میں مقیم ظہور ندیم شامل تھے۔
صدرِ نشین شعبہ اردو ڈاکٹر عذرا لیاقت نے امجد اسلام امجد کے یاد میں منعقدہ اس تعزیتی ریفرینس کو امجد کی محبت کا ثمر قرار دیا ۔
ڈاکٹر شاہدہ رسول، شاکر حسین شاکر، سجاد جہانیہ، قمر رضا شہزاد، پروفیسر ڈاکٹر روبینہ رفیق،ظہور ندیم اور پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد نے امجد فہمی کے حوالے سے متنوع ادبی جہات پر اظہارِ خیال کیا ۔
آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمٰی قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امجد اسلام امجد نے ایک عہد کو متاثر کیا ہے، ملک کے نامور شعراء اور ادباء نے اس تعزیتی ریفرنس کو یادگار بنایا ۔
ویمن یونیورسٹی ایسی تقریبات کا اہتمام کا سلسلہ جاری رکھے گی۔