Breaking NewsEducationتازہ ترین
تبادلے کھل گئے
صوبے بھر سرکاری سکولوں میں اساتذہ کے تبادلوں کا آغاز 25 مئی سے ہوگا، محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ بھر کے سی ای اوز کو اساتذہ کے ای ٹرانسفر پوسٹنگ سسٹم کے حوالے سے اجازت دیدی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں 25 مئی سے 2 جون تک تبادلوں کیلئے درخواست دی جا سکیں گی، اساتذہ کے تبادلوں کی تصدیق کا عمل 3 سے 7 جون تک مکمل ہوگا، جبکہ تصدیق ہونے والی درخواستوں کے بعد 20 جون کو اساتذہ کے تبادلے کر دئیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں جن اساتذہ کی ڈیوٹی الیکشن کمیشن نے پہلے سے لگا رکھی ہے، وہ تبادلے کے باوجود وہیں ڈیوٹی کریں گے۔