Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیپرز کی جوابی ’’کی‘‘ اپ لوڈ ہوگئی
تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک کے امتحانات کے پیپرز کی سوالیہ ’’کی‘‘ اپ لوڈ کردی۔
اس سلسلے میں جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ میٹرک پہلا سالانہ امتحان2024 (کلاس نہم و دہم) کے تمام مضامین کے سوالیہ پرچہ جات (انشائیہ و معروضی) اور مارکنگ ہدایات (معروضی Keys)بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔
اساتذہ، والدین اور طلباء وطالبات سوالیہ پرچہ جات اور "کی‘‘ ملاحظہ کرلیں، ہر دو میں غلطی پائے جانے کی صورت میں دفتر کو نتائج کی اشاعت سے 20 یوم قبل تک تحریری طور پر مطلع کریں، ما بعد اس بابت کوئی اعتراض قابل قبول نہ ہوگا۔