فیس بڑھانے پر پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول و کالجز کے گرد گھیرا تنگ
250 فیصد فیس بڑھانے پر پرنسپل پاک ترک معارف، انٹرنیشنل اسکول اینڈ کالجز سے وضاحت طلب کرلی گئی۔
تفصیل کے مطابق پاک ترک معارف، انٹرنیشنل اسکول اینڈ کالجز نے گزشتہ ماہ یکدم بچوں کی فیس میں 250 فیصد اضافہ کردیا تھا، جس پر بچوں اور والدین نے مظاہرے کئے اور اعلیٰ حکام کو مراسلے لکھے جس پر انکوائری شروع کردی گئی، اب سی ای او ایجوکیشن ملتان نے محکمہ تعلیم کی طرف سے منظور کردہ ہدایت کے خلاف اسکول کی فیس میں 250 فیصد اضافے بارے وضاحت طلب کرلی۔
جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فیسوں میں اضافے بارے اپنا موقف پیش کرنے کےلئے 6 جون کو بلایا گیا مگر اپ حاضر نہیں ہوئے، آپ کو دوبار ہدایت کی جاتی ہے کہ آج 27 جون کو پیش ہوکر دستاویزات ت کے پیش ہوں، عدم تعمیل کی صورت میں آپ کا کیس پنجاب ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن (پروموشن اینڈ ریگولیشن) آرڈیننس 1984 کی روشنی میں آپ کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی کے سامنے رکھا جائے گا، جس میں آپ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔