Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ ویمن سریز: جنوبی افریقہ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

جنوبی افریقہ نے پاکستان کےخلاف ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز ایک کے مقابلے میں دو میچوں سے جیت لی، آخری میچ میں مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے 8کٹوں سے جیت اپنے کی نام کی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے آنکے بوچ 46، کپتان لارا وولوارڈٹ 45 ، رنز بنا کر نمایاں سکورر رہیں جبکہ لوئس 14، آنریی ڈیکسن نے ناقابل شکست 44 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئیں ۔

پہلے اوورمیں تزمین کی وکٹ کھونے کے بعد کپتان لورا اور انیکے نے ٹیم کوسنبھالا 84رنز کی پارٹنرشپ بنائی جس کے بعدانیکے 6چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 46رنز بنائے اور ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر پویلین پہنچ گئیں، ان کے بعد کپتان لورا نے 45 رنز بنا کر طوبیٰ کے ہاتھوں بولڈ ہوگئیں جس کے بعد ڈیرکسن اور سونی لوس نے جیت اپنے نام کی دونوں نے ناٹ آوٹ رہتے ہوئے 44اور14رنز بنائے، اس طرح جنوبی افریقہ نے 8وکٹوں سے جیت اپنے نام کی۔

اس سے قبل پاکستان نےٹاس ہارنے کے بعدپہلے کھیلتے ہوئے 154رنزکاہدف دیا، پاکستانی ٹیم کی جانب سے گل فیروزہ اور وکٹ کیپر بیٹسمن منیبہ علی نے اننگ کا آغاز کیا۔ 50 رنز کے اوپننگ اسٹینڈ کے بعد گل فیروزہ 18 رنز بنا کر لوئس کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئیں، ان کی اننگ میں 3 چوکے شامل تھے۔

منیبہ علی لمبی اننگ کھیلنے نہ کھیل سکی اور ساتھ بیٹسمن کے آؤٹ ہوتے ہی 59 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئی، انکی اننگز میں 4 چوکے شامل تھے، انہوں نے 26 گیندوں کا سہارا لیکر 33 رنز سکور کیے

اس موقع پر سدرا آمین اور ندا ڈار نے محتاط انداز میں سکور کارڈ آگے کو بڑھایا اور نپی تلی شارٹس کھیلتے ہوئے ٹیم کے سکور کو92 کے مجموعہ پر پہنچایا تو ندا ڈار ملابا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئی، انہوں نے ایک چھکے کی مدد سے 12 رنز بنائے۔

کپتان فاطمہ ثناء نے 17 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 1 چھکے 2 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے، شکوکونے کی گیند پر بوچ نے ان کو کیچ آؤٹ کیاسدرہ امین نے 40 گیندوں پر 37رنز سکور کیے، ان کی اننگ میں 3 چوکے شامل تھے ، ان کو ٹائرون نے بولڈ آؤٹ کیاعالیہ ریاض نے 8 ، طوبی حسن 4 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں جنوبی افریقہ کی جانب سے کولی ٹائرون، ٹمی شکوکونے، ملبا اور ڈیرکسن نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

ساؤتھ افریقہ کی ٹیم نے سیریز کے آخری میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز بھی اپنے نام کرلی۔

اس قبل پاکستانی ٹیم کی جانب سے مہمان ٹیم کو 154 رنز کا ہدف دیا گیا تھا ۔

154 رنز کے تعاقب میں ساؤتھ افریقہ کی ٹیم نے بیٹنگ شروع کیا تو اس کا آغاز اچھا نہ تھا، 3 کے مجموعی رنز پر اسکی پہلی وکٹ ٹیزمن برٹس کی صورت میں گری جب وہ کوئی رن بنائے سعدیہ اقبال کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہوگئیں۔
دوسری وکٹ کی شراکت دار میں کپتان لارا وولوارڈٹ اور آنکے بوچ نے ملکر سکور آگے بڑھایا ، آنکے بوچ نے ندا ڈار کی جم کر دھلائی کی اور ان کے دوسرے اوور میں مسلسل 3 چوکے مار کر 15 سکور بنائے، یہ ان کا مہنگا ترین اوور تھا۔ 84 کے مجوعی سکور پر آنکے بوچ ریٹائرڈ ہرٹ ہوئی اور گراؤنڈ سے باہر چلی گئی، انہوں ںے 37 گیندوں پر 46 سکور بنائے ، ان کی اننگ 6 چوکے 1 چھکے سے مزین تھی۔
ان کی جگہ آنری ڈیرکسن بیٹنگ کےلئے آئی، کپتان لارا وولوارڈٹ 37 گیندوں پر 45 رنز بنا کر طوبیٰ حسن کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئیں۔ ان کی اننگ میں 2 چوکے 2 چھکے شامل تھے۔
سنی لوئس اور آنیری ڈیریکسن نے آتے ہی کھیل کا پانسہ پلٹ دیا اور پاور ہٹنگ کرتے ہوئے طوفانی رنز سکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور طوبی حسن نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button