Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی: شعبہ انگریزی کے زیر اہتمام تیسری انٹرنیشنل کانفرنس 9 دسمبر سے شروع ہوگی
ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ انگریزی کے زیر اہتمام تیسری انٹرنیشنل کانفرنس 9 دسمبر سے شروع ہوگی۔
ترجمان کے مطابق شعبہ انگریزی کے زیر اہتمام سالانہ انٹرنیشنل کانفرنس 9 دسمبر سے شروع ہوگی جس کا عنوان ’’ لسانیات اور کثیر الضابطہ تحقیق2024‘‘ رکھا گیا ہے، تین روزہ کانفرنس کی سرپرست وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ ہوں گی جبکہ فوکل پرسن چیئرپرسن شعبہ انگریزی، پروفیسر ڈاکٹر میمونہ خان ہوں گی۔
کانفرنس میں سو سے زائد غیر ملکی اور ملکی سکالرز اپنی ریسرچ پیپرز پیش کریں گے یہ کانفرنس لسانیات کے حوالے سے نیا سنگ میل ثابت ہوگی ۔