Breaking NewsEducationتازہ ترین
میٹرک اور انٹر کے طلباء کو امپرومنٹ کرنے چار چانس ملیں گے، پالیسی آگئی
پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسن کے فیصلے کے مطابق تمام طلبہ کو میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی بہتری (امپروومنٹ) کے لیے چار سال کے دوران زیادہ سے زیادہ چار مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
اگر کوئی طالب علم یہ چار مواقع مکمل کرلیتا ہے یا چار مواقع استعمال کرنے سے قبل اس کی اگلی ڈگری مکمل ہو جاتی ہے تو وہ مزید امپروومنٹ نہیں کر سکے گا۔ یعنی میٹرک کی امپروومنٹ انٹرمیڈیٹ مکمل ہونے سے پہلے اور انٹرمیڈیٹ کی امپروومنٹ اے ڈی پی یا بی ایس پروگرام مکمل ہونے سے پہلے تک کی جا سکے گی۔
اس سلسلے میں ملتان بورڈ نے اس فیصلے کا آفیشل نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ اس کا اطلاق پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز پر ہوگا۔