Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکول اساتذہ پر ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا

سکول کی صفائی ، طلباء کی کارکردگی ، شجرکاری سمیت محکمہ سکولز نے اساتذہ کی اے سی آر میں 17 نئے نکات شامل کردئے ۔

تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے اساتذہ پر ایک اور تلوار لٹکادی ، اب اساتذہ کی سالانہ رپورٹ پر نئے 17 نکات شامل کردئے ہیں، جن میں ان نکات کا بھی جائزہ لیکر رپورٹ لکھی جایا کرے گی۔

ان 17 نکات میں سکول میں گارڈن کی صورتحال اس میں  کم سے کم 20درخت ، اساتذہ کا تدریس کا پلان، ٹائم ٹیبل، ٹیوٹیرل پیریڈ کی پراگس رپورٹ، کھیلوں کے پیریڈ کی مکمل رپورٹ ، گرین بک کی تدریس ، روشنی میگزین کی سکولوں میں سپلائی، سکول میں ہونے والے مختلف تقریبات کی مکمل تفصیل بمعہ تصاویر ، سائنس لیبز کی مکمل رپورٹ ، انرولمنٹ میں کمی اور بڑھوتری بارے رپورٹ ، میواکی جنگل لگانے اور اس کی پرورش بارے رپورٹ ، اعلیٰ حکام کی طرف سے ارسال کئے گئےاحکامات پر عملدرآمد بارے رپورٹ ، اور سکول کی تزین وآرائش کی رپورٹ بھی اے سی آر کا حصہ ہوں گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button