Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی میں اخوت سیمینار

ایمرسن یونیورسٹی ملتان اور اخوت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ایک روزہ اخوت اگاہی سیمنار کا انعقاد کیاگیا ۔

تفصیل کے مطابق وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر سرپرستی اخوت فاؤنڈیشن اگاہی سیمنار کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان جبکہ مہمان مقرر مدثر عباس ریجنل مارکیٹنگ مینجر اخوت اور میڈم فیبیحہ ایگزیکٹو یوتھ ڈویلپمنٹ تھیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ بانی اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب ایک عظیم کام سر انجام دے رہے ہیں، ڈاکٹر صاحب نے لوگوں میں رزق حلال کمانے کا حوصلہ اور راستہ دکھایا، انہوں نے چھوٹے پیمانے پر کاروبار کے لئے قرص حسنہ دئے تاکہ لوگ باعزت روزگار کما کر اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں۔

یہی بطور وائس چانسلر میرا مشن ہے کہ ایمرسن یونیورسٹی ملتان کا ہر طالب علم اج سے ہی اپنے لئے رزق حلال کمائے اس طرح اپ اپنے لئے اور ملک کے لئے خدمت سر انجام دے سکیں گے، یاد رکھیں اللہ تعالیٰ ہاتھ سے کام کر کے رزق کمانے والے کو اپنا دوست قرار دیتا ہے اور محنت کرنے والے انسان کا رتبہ اسلام میں بہت بلند ہے، اس لئے اپ رذق حلال کے حصول میں کسی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہ کریں۔

اسں موقع پر پروفیسر عثمان جان ڈائریکٹر جاب پلیس منٹ ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر عثمان جان نے اخوت فاؤنڈیشن سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ایمرسن یونیورسٹی کے طلباء "کماؤ آج اج سے رزق حلال” کے تحت چھوٹے پیمانے پر کاروبار کر کے رزق کما رہے ہیں۔

ریجنل مارکیٹنگ مینجر اخوت فاؤنڈیشن مدثر عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اخوت بنیادی طور ایک فلاحی ادارہ ہے جس کا مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ہے، ایگزیکٹو یوتھ ڈویلپمنٹ مس فیبحیہ نے سیمنار کے اغراض ومقاصد اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ آخوت فاؤنڈیشن کا مقصد دنیا میں اخوت کا پیغام پہنچانا ہے، دُنیا میں ہمارا ادارہ لوگوں کی رہنمائی کا فریضہ سر انجام دے رہا ہے، جس کے تحت چھوٹے پیمانے پر قرض حسنہ کے ساتھ سیلاب و دیگر افات کے موقع پر لوگوں کی مدد کرنا ہے۔

سیمنار میں ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے مختلف شعبہ جات کے طلباء و استاتذہ نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button