Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا

اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں رمیض ظفر نے بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ سیاسیات سے ایم فل پولیٹیکل سائنس میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا، گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمن نے انہیں گولڈ میڈل عطا کیا۔

رمیض ظفر نے اپنے ایم فل کے مقالہ میں "برکس ملکوں کا عروج، امریکی ورلڈ آرڈر کے لئے چیلنج” پر پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر کی نگرانی میں بیش قیمت تحقیق کی ہے، ایم فل میں ان کی تحقیق میں امتیازی پوزیشن پر انہیں گولڈ میڈل عطا کیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں رمیض ظفر نے کہا کہ وہ اس اعزاز پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں، مستقبل میں وہ انشاء اللہ پولیٹیکل اکانومی کے شعبہ میں پی ایچ ڈی کر کے ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button