Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی بورڈ ملتان نے قائد اعظم سکالرشپ کا اعلان کردیا
تعلیمی بورڈ ملتان نے قائد اعظم سکالرشپ کا اعلان کردیا، 46 طلباء وطالبات کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2023 کے نتائج کی بنیاد پر 46 طلباء وطالبات کو قائد اعظم سکالر شپ کےلئے اہل قرار دیا گیاہے ۔
ان طلباء کو ماہانہ وظیفہ دیاجائے گا، اقامتی طلباء کو 5ہزار روپے ماہانہ جبکہ غیر اقامتی طلباء کو 25سو روپے ماہانہ وظیفہ ملے گا، جبکہ کتب کی خریداری کےلئے 6ہزار روپے دیئے جائیں گے ۔