Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملک نثار کو صدمہ

ملک نثار احمد صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان ملک نثار احمد کے بہنوئی ملک نشاط مرحوم کے انتقال پر بورڈ ملازمین افسران کی طرف سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں منعقدہ تعزیتی اجلاس میں مرحوم ملک نشاط کیلئے مغفرت اور درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔
دریں اثناء ملک نشاط مرحوم کی نماز جنازہ چک 94 ڈبلیو بی نزد گڑھا موڑ تحصیل میلسی ضلع وہاڑی میں ادا کی گئی، جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔