Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان حکام کی بڑی ’’فنکاری‘‘، منسٹری کا حکم ہوا میں اڑا دیا

انٹر کے امتحانات میں تین سال سے ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ کی تعیناتی پر پابندی، کنڈکٹ اور سیکریسی برانچ میں تبادلوں کا حکم ، ملتان بورڈ حکام نے احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔

تفصیل کے مطابق منسٹر ایجوکیشن پنجاب نے تمام تعلیمی بورڈز کو ہدایت جاری کی ہے کہ انٹر کے امتحانات میں ایسے اساتذہ جو گزشتہ چار سے ڈیوٹی دے رہے ہیں، ان کو ڈیوٹی نہ دی جائے ان کے جگہ فریش اساتذہ کو یہ ذمے داری سونپی جائے۔

اس کے ساتھ ساتھ تمام بورڈز اپنی سیکریسی برانچ اور کنڈکٹ برانچ میں فوری طور پر تبادلے کریں اور ان میں ایسے افراد جو تین سال سے تعینات ہیں ان کو فوری طور پر ہٹادیا جائے اور نئے افراد اس امتحانات کے انعقاد کی ذمے داری کو سنبھالیں ان کے احکامات کی روشنی میں تما م بورڈز نے عمل شروع کردیا ہے۔

مگر ملتان بورڈ حکام نے اعلیٰ حکام کی آنکھوں میں دھول جھونک دی ہے، اپنے دونوں شعبوں میں کوئی تبادلہ نہیں کیا مگر رپورٹ "او، کے” کی تیار کرلی گئی ہے۔

اسی طرح امتحانی ڈیوٹی میں خواتین اساتذہ میں سے کچھ سے ڈیوٹی واپس لے لی گئی تاکہ افسروں کو مطمئن کی جاسکے جبکہ مرد نگران عملے میں کسی کو بھی تبدیل نہیں کیاگیا یہ رپورٹ لاہور ارسال کردی گئی اور یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ احکامات پر سوفیصد عمل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مفادات کو مقدم رکھنے والے کنڈکٹ اور سیکریسی برانچ کے اہلکاروں کو بچایا گیا ہے وہ مسلسل ڈیوٹی دے رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button