Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان کے سینئر سپرنٹنڈنٹ اور ڈرائیور کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

محمد گُلفام سینئر سپرنٹنڈنٹ(کنڈکٹ برانچ)اور اعجاز حسین،ڈرائیور کے اعزاز میں چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم کی زیر صدارت الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

سیکرٹری بورڈ خُرم شہزاد قریشی،کنٹرولر امتحانات، حامد سعید بھٹی مہمان خصوصی اور شاہد ملک، ایڈیشنل کمشنر رحیم یار خان مہمان اعزاز تھے، آفیسران بورڈ ڈاکٹر حافظ فدا حسین، قاضی مُجیب الرحمٰن، سلیم رضا بلوچ،محمد سرور وسیم،محمد منور پاشا،ڈاکٹر علی رضا، عبدالمجید منیس، عبدالغفار شاہد، محمد اسلم بُھٹہ اور دیگر افسروں نے شرکت کی ۔

سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم شہزاد قریشی نے کہا کہ محمد گُلفام اور اعجاز حسین نے اپنی زندگی کے تقریباً 36 قیمتی سال خدمات سر انجام دی ہیں، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ ملازمین کو اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں لوگوں کی سہولت کیلئے آسانیاں پیدا کرنی چاہیں۔ آپ لوگ ہمیشہ ادارے کی عزت اور وقار کیلئے کوشاں رہیں انسان کا کردار ہی انسان کی عزت کا باعث ہے۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم نے کہا اللہ پاک ان کو آئندہ زندگی میں صحت و سلامتی کے ساتھ خوش و خُرم رکھے شیخ عمران حسین، جنرل سیکرٹری، ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے کہا کہ باعزت ریٹائرمنٹ عطیہ خداوندی ہے۔

اللہ پاک محمد گلفام اور اعجاز حسین کی باقی زندگی خوشیوں سے بھر دے، تقریب کے اختتام پر چیئرمین، سیکرٹری،کنٹرولر،ایڈیشنل کمشنر رحیم یار خان، آفیسران بورڈ نے محمد گلفام اور اعجاز حسین کو یادگاری شیلڈ، تعریفی سرٹیفکیٹ،پھولوں کا گلدستہ اور مکمل واجبات کا چیک دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button