Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل کی وارڈن اور سپرنٹینڈنٹس تبدیل کردی گئیں

زکریا یونیورسٹی کے چار گرلز ہاسٹل کی وارڈن تبدیل کردی گئیں، اس سے قبل چیئرمین ہال کونسل کو تبدیل کردیا گیا، ڈاکٹر مقرب اکبر کی جگہ ڈاکٹر شکیل رندھاوا کو چیئرمین تعینات کردیا گیا تھا جبکہ نئی وارڈن میں ڈاکٹر فرزانہ کوکب کو خدیجہ ہال،ڈاکٹر فاطمہ فاروق کو سپرنٹینڈنٹ خدیجہ ہال،ڈاکٹر عذرا بتول بخاری کو وارڈن زینب ہال ، ڈاکٹر رقیہ باجوہ کو سپرنٹینڈنٹ زینب ہال ،ڈاکٹر سمیرا رسول کو وارڈن ام کلثوم ہال تعینات کردیا گیا ہے۔

دریں اثنا 7گرلز ہاسٹل کی وارڈن اور سپرنٹینڈنٹس نے نئے چیئرمین ہال کونسل کا استقبال کیا، اور ان کو ہار پہنائے

بعدازاں ہاسٹل سربراہوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس کو چیئرمین نے فوری حل کی یقین دہانی کرائی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button