جامعہ زکریا : اورک ڈیپارٹمنٹ میں پی آئی ٹی بی کے زیرِ اہتمام تقریب کا انعقاد
زکریا یونیورسٹی کے اورک ڈیپارٹمنٹ میں پی آئی ٹی بی کے زیرِ اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملتان ریجنل پلان 9 کے چھٹے کو-ہورٹ کے لئے شارٹ لسٹ کئے گئے طلباء کو اپنے آئیڈیاز کی پچ دینے کا موقع دیا گیا۔
اس موقع پر طلباء نے بہترین انداز میں اپنے آئیڈیاز کو ججز کے سامنے پیش کیا، ججز میں خواجہ محمد سہیل طفیل (سابق سینئر نائب صدر ملتان چیمبر آف کامرس)، صالحہ حسن (چیف ایگزیکٹو آفیسر پروٹون)، تنویر نانڈلا(فاؤنڈر آئی سکلز) اور ثاقب رحیم (فاؤنڈر الخیر انڈسٹریز) شامل تھے۔
زکریا یونیورسٹی اور غازی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ، اور اپنے خطاب کہا کہ ٹیکنالوجی سٹارٹ اپس ہمیں معاشی بحران سے نکالنے سکتے ہیں، اور ہم انٹرپرنیورشپ کے ذریعے آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔
نیز انہوں نے طلباء کی کوششوں کو بھی سراہا۔ علاوہ ازیں اس سلسلے میں جلد یونیورسٹی میں ٹیکنالوجی پارکس کا انعقاد کیا جائے گا۔
انتظامیہ میں ریجنل پلان 9 کے انکوبیشن مینیجر سید زبیر اصغر ، بزنس ڈیویلپمنٹ آ فیسر شاہد محمود، اور کمیونٹی مینیجر زوہیب حسن شامل تھے۔