Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کا سکالرشپ سیل مسائل کا آماجگاہ بن گیا

طلباء نے زکریا یونیورسٹی کے سکالر شپ سیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ زکریا یونیورسٹی میں قائم سکالرشپ سیل طالب علموں کو معاوضوں سے متعلق مسائل کے حل کیلئے بنایا گیا تھا۔

سکالر شپ سیل کا عملہ طالب علموں کو سہولت فراہم کرنے کے بجائے سکالر شپ سیل آفس کھول کر گھنٹوں گھنٹوں غائب ہو جاتے ہیں۔ کلیئرنس کیلئے آئے بیشتر طلباء ڈگری کے حصول کیلئے جامع زکریا کا رخ تو کرلیتے ہیں البتہ ڈگری ملنا خواب ہی رہ جاتا ہے۔ طالب علم ٹائم فریم گزرنے کے باوجود ہفتوں ہفتوں کلیئرنس سے محروم رہتے ہیں ۔

سکالرشپ سیل انچارج انتخاب عالم نے طالب علموں کو ڈرا دھمکانا معمول بنالیا ہے، طالب علموں نے مطالبہ کیا ہے کہ سکالرشپ سیل کو طالب علموں کیلئے سہل بنایا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button