سی سی ٹی وی کیمرے : زکریا یونیورسٹی کی سیکورٹی اور رہائشیوں کی پرائیویسی خطرے میں پڑ گئی
زکریا یونیورسٹی کی رہائشی کالونیوں میں سی سی ٹی کیمرے لگانے کا فیصلہ، کیمپس کی سیکورٹی اور رہائشیوں کی پرائیویسی خطرے میں پڑ گئی۔
زکریا یونیورسٹی میں سیکورٹی کے نام پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا انوکھا پلان سامنے آیا ہے، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مالی دباؤ کا شکار زکریا یونیورسٹی کے حکام نے چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکنے کےلئے کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا، جس کے لئے فنڈز کم تھے، جس کا توڑ یہ نکالا گیا کہ یونیورسٹی کی چار دیواری پر لگے کیمرے اتار کر رہائشی کالونیوں میں لگادئے جائیں ، یہ کیمرے ایچ ای سی نے یونیورسٹی کی سیکوثرٹی کےلئے نصب کئے تھے، جس میں پی ٹی زی کیمرے بھی تھے ان کیمروں کالنک یونیورسٹی کے کنٹرول روم کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم کوبھی دیاگیا تھا تاکہ کیمپس کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جاسکے مگر موجود ہ انتظامیہ نے ان کیمروں کو چار دیواری سے اتار رہائشی کالونی میں لگانے کی منظوری دے دی ۔
مذکورہ فیصلے سے کیمپس کی سیکورٹی خطرے میں پڑ گئی، اس کے ساتھ ہی کالونیوں کے رہائشیوں کی پرائیویسی بھی خطرے میں آگئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ان کیمروں کو کنٹرول روم سے مانیٹر کیاجائے گا، جس جگہ کیمرے لگائے جائیں گے وہاں سے گھر کے اندر تک جھانکا جاسکے گا، جسکی وجہ سے کوئی پرائیویسی نہیں رہے گی۔
ضرورت اس امر کی تھی کہ ہر گھر والا کیمرے لگایا جاتا اور سیکورٹی کا گشت بڑھایا جاتا مگر انتظامیہ نے انوکھا فیصلہ کردیا ہے جس کی وجہ سے کالونیوں کے رہائشیوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔