Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے سیکورٹی آفیسر کی سیاسی کمپین کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی
زکریا یونیورسٹی کے سیکورٹی آفیسر جن کو 2008 کے الیکشن میں پی پی پی کی سیٹ پر کامیاب ہونے والے احمد حسن ڈیہڑ نے ایڈمن آفیسر بھرتی کرایا تھا، اب ان کی سیاسی مہم چلارہے ہیں، اوران کے لئے ووٹ مانگنے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئیں ۔
اہلکاروں کا کہنا ہے کہ سیکورٹی آفیسر ان پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ ان کے امیدوار کو ووٹ دیں ورنہ تبادلہ کر دوں گا، جس کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں۔
انہوں نے وائس چانسلر اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔