جامعہ زکریا: پی ایچ ڈی سکالر عبدالرحمان کا کامیاب مجلسی دفاع
بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ اسلامیہ کے پی ایچ ڈی سکالر عبدالرحمن کے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیاب مجلسی دفاع وڈیو کانفرنس روم میں منعقد ہوا، جس میں سکالر نے سیر حاصل تعارف و تجربہ پیش کیا۔
پی ایچ ڈی سکالر عبدالرحمن کے مقالے کا عنوان "پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات ریاستی وغیر ریاستی اداروں کا کردار، اسلامی تعلیمات کی روشنی میں تفصیلی” جائزہ تھا۔
ان کے مقالے کی سپروائز ڈاکٹر فریدہ یوسف جبکہ بیرونی ممتحن ڈاکٹر محی الدین شاہ ھاشمی ڈین تھے۔
مجلسی دفاع کے موقع پر پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال چیرمین شعبہ علوم اسلامیہ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ڈاریکٹر اسلامک ریسرچ سینٹر ،اساتزہ سکالرز طلباء و طالبات موجود تھے۔
سکالر عبدالرحمن نے اساتزہ طلباء و طالبات کے سوالات کے جواب دیئے، جس کے نتیجہ میں سکالر کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کی گئی۔
اس موقع پر اساتذہ نے ڈاکٹر عبدالرحمن کو پھول پیش کیے۔