پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں سی ای او ایجوکیشن کی تبدیلی کیلئے فہرستیں تیار
الیکشن کی آمد آمد ہے جس پر پنجاب بھر کے سی ای او ایجوکیشن کوتبدیل کیا جارہا ہے، ڈپٹی ڈی ای اوز کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔
نئی تعیناتیوں کے حوالے سے حتمی فہرستیں سیکرٹری ایجوکیشن کی منظوری سے جاری کی جائیں گی۔
سی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز دور کا سٹیشن ملنے کے ڈر سے پریشانی میں مبتلا ہیں کہ کس آفیسر کو کہاں لگانا ہے اس حوالے سے فہرستیں بنا کر سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو معلومات فراہم کردی گئی ہیں۔
سی ای او ایجوکیشن کی تبدیلی سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کی حتمی منظوری سے کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کی تبدیلی کیلئے حتمی فہرستیں 15 فروری تک تیار کرلی جائیں گی۔
دریں اثنا اطلاع کے مطابق سی ای او ملتان کے تبادلے کا امکان نہیں ہے، کیونکہ شمشیر خان کی مدت ملازمت 12مارچ کو پوری ہورہی ہے جس کی وجہ سے انہیں اپنی مدت اس سٹیشن پر پوری کرنے دی جاسکتی ہے۔