Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : کلینیکل سائیکالوجی کے سیمینار کا مقصد طلباء و طالبات کو پریکٹیکل انفارمیشن فراہم کرنا ہے، صفدر رقیہ باجوہ

ڈیپارٹمنٹ آف سائیکالوجی زکریا یونیورسٹی میں نفسیات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رقیہ صفدر باجوہ نے کہا ہے کہ کلینیکل سائیکالوجی کے سیمینار کے انعقاد کا مقصد طلباء و طالبات کو پریکٹیکل انفارمیشن فراہم کرنا ہے تاکہ وہ فیلڈ میں جا کر بہتر طریقے سے مریضوں کے نفسیاتی مسائل کی تشخیص اور ان کا علاج کر سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈیپارٹمنٹ آف سائیکالوجی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ کلینیکل سائیکالوجسٹ مریض کی بہتر طریقے سے تشخیص کرتا ہے مریض سے گپ شپ کر کے اس کے مسئلے کو سمجھتا ہے اور انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

ملک میں مہنگائی بے روزگاری اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے لوگوں میں نفسیاتی مسائل بڑھ رہے ہیں اور ان مسائل کو ایک بہترین کلینیکل سائیکالوجسٹ ہی سمجھ سکتا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر رقیہ صفدر باجوہ کا کہنا تھا کہ اس قسم کے سیمینار مستقبل میں بھی تسلسل کے ساتھ منعقد کروائے جائیں گے تاکہ سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات جب فیلڈ میں جائیں تو وہ بہتر کلینیکل سائیکالوجسٹ کے طور پہ نہ صرف مریضوں کا علاج کر سکیں بلکہ ڈیپارٹمنٹ کے لیے بھی نیک نامی کا باعث بنیں۔

تقریب تقریب میں ماہر نفسیات ڈاکٹر تحسین اختر ڈاکٹر سعدیہ نعیم نے بھی طلباء و طالبات کو نفسیات کی اہمیت کے بارے میں اگاہ کیا نفسیات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

تقریب میں چیئر پرسن ڈیپارٹمنٹ آف سائیکالوجی ڈاکٹر ارم بتول کے علاوہ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button