Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

عارضی ڈیوٹیوں سے واپس آنے والے اساتذہ کو فوری جوائن کرانے کی ہدایت

محکمہ سکولز نے اٹیچمنٹ پر ڈیوٹی کرنے والے تمام سکول اساتذہ کو ان کے بنیادی سکول میں واپس بھیجنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

محکمہ سکولز کے دفاتر میں کام کرنے والے یا دوسرے سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کو فوری طور پر ان کے بنیادی سکول میں بھجوایا جائے اور رپورٹ کی جائے۔

جس کے بعد اب نئی ہدایت جاری کردی گئی ہے جس میں کہا گیاہے کہ سی ای اوز اپنے سکولوں کے سربراہوں کو مطلع کریں کہ عارضی ڈیوٹی سے واپس آنے والے اساتذہ کی فوری جوائننگ کرائی جائے اور رپورٹ کی جائے،حکم عدولی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

تاہم عارضی ڈیوٹیاں ختم کرنے کا حکم سنگل ٹیچرز سکولز پر لاگو نہیں ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button