Breaking NewsEducationتازہ ترین
چوروں نے زکریا یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار لیگل کے گھر کا صفایا کردیا
زکریا یونیورسٹی کی رہائشی کالونیوں میں چوری کی وارداتیں نہ رک سکیں، گزشتہ روز دن دیہاڑے ڈپٹی رجسٹرار کے گھر کا صفایا کردیا گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی رجسٹرار محی الدین سرکاری کام سے لاہور گئے ہوئے تھے، جب ان کی اہلیہ پڑوس میں گئیں تو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر طلائی زیورات ، لاکھوں روپے کی نقدی او ر دیگر قیمتی اشیا چوری کرلیں۔
جب محی الدین گزشتہ شب واپس آئے تو اندر کمروں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے، جس پر سیکورٹی حکام اور پولیس کو اطلاع دی گئی ،جنہوں نے انکوائری شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے چور سیکورٹی گارڈ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
واضح رہے کہ عید کے چھٹیوں میں بھی دو سیکورٹی گارڈز بیٹریاں چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے ۔