Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف اور پیما کے فنڈز میں اضافے کا اعلان

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں اجلاس ہوا، جس میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) اور پنجاب ایجوکیشن انشیٹو مینجمنٹ اتھارٹی (پیما) سے منسلک سکول مالکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کے دوران صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ پیف اور پیما کے فنڈز میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا جائے گا تاکہ پارٹنر سکولوں کی معاشی دستگیری ہو اور وہ طالب علموں کو کوالٹی ایجوکیشن دے سکیں۔

پیف اور پیما کو 6 ماہ کے ایڈوانس فنڈز دیے جائیں گے تاکہ پارٹنر سکولوں کو پیمنٹس ملنے میں تاخیر نہ ہو اور اساتذہ کرام اور دیگر سٹاف کو تنخواہیں وقت پر دی جا سکیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تعلیم پرخصوصی توجہ دے رہی ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں زیادہ سے زیادہ تعلیم سے محروم بچوں کو سکولوں میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اپنی افادیت کے اعتبار سے بہترین اور نتیجہ خیز ہے۔ اس تعلیمی ماڈل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بے وسیلہ طبقات میں علم کا نور پھیلایا جائے گا تاکہ کوئی بے وسیلہ بچہ وسائل کی کمی کی بناء پر تعلیم سے محروم نہ رہے۔

اجلاس کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید نے صوبائی وزیر تعلیم کا پارٹنر سکولوں کے واجبات میں اضافے کے فیصلے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیف اور پیما کم خرچ میں بہترین نتائج دے رہے ہیں۔
ان اداروں کے ذریعے ایسے علاقوں میں سکول کھولے گئے ہیں جہاں پہلے سے کوئی سکول موجود نہیں تھا۔

ایم ڈی پیف نے کہا کہ پیف اور پیما وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے تعلیم دوست ویژن پر عمل پیرا ہیں اور زیادہ سے زیادہ تعلیم سے محروم بچوں کو سکولوں میں لایا جا رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button