Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی میں بڑی تقریب

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر سرپرستی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے داخلی دروازے کی تزئین و آرائش کی تکمیل پر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی ایوائل گروپ اف کمپنیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آصف مجید تھے، واضح رہے کہ ایمرسن یونیورسٹی کے داخلی دروازے کی از سر نو تکمیل اور تزئین و آرائش کا کام ایوائل گروپ اف کیپمنیز کے تعاون سے مکمل کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی ایک شاندار تاریخ ہے اور اسی تاریخی ورٹے کی حفاظت اور مزید نکھارنے کے لئے ہم نے اس کے داخلی دروازے کی ازسر نو تعمیر اور تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا، جس کے لئے جناب آصف مجید صاحب نے ہم سے تعاون کیا، جس کے لئے ہم ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں، اس سلسلے میں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یونیوسٹی کی تعمیر و ترقی کا کام جاری ہے جس میں سڑک کی مرمت مختلف بلاکس کی تزئین و آرائش اور تعمیر جدید لیب کا قیام اور دیگر اقدامات شامل ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو ایوائل گروپ اف کمپنیز آصف مجید نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی کاروباری ذندگی کے تجربات بیان کئے اور اس بات کا یقین دلایا کہ ایمرسن یونیورسٹی کی ترقی کا حصہ بننے پر وہ بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں اور آئندہ بھی وہ اس طرح کے اقدامات میں ان کا ساتھ دیں گے۔

افتتاح کے موقع یونیورسٹی اور پاکستان کی ترقی کے لئے دعا کی گئی تقریب میں ڈائریکٹر لودھراں کیمپس بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر شبیر ،ڈائکٹر ائیر یونیورسٹی ملتان کیمپس چوہدری غلام علی ودیگر اکابرین شہر موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button