Breaking NewsEducationتازہ ترین
وفاقی حکومت کا تعلیمی اداروں میں کتاب پڑھنے کے کلچر کوفروغ دینے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کتاب پڑھنے کے کلچر کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کےلئے سیمینار اور کانفرنسز بھی منعقد کرائی جائیں گی، جس کا مقصد کتاب سے محبت کرنے والوں کے لیے سیکھنے اور علم دینا ہے۔
ان ایونٹس سے نہ صرف پڑھنے کے کلچر کو فروغ ملے گا اور خواندگی کی بنیادی مہارتوں میں اضافہ ہو گا بلکہ معروف ماہرین تعلیم کے ساتھ روشن خیال گفتگو میں شامل ہونے کا موقع بھی ملے گا۔