Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

گھروں میں شیڈول کے مطابق مطلوبہ پریشر میں گیس کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ جی ایم سوئی گیس ملتان

جنرل مینیجر سوئی گیس ملتان ریجن شہزاد اقبال لون نے کہا ہے کہ عوام کو گھروں میں شیڈول کے مطابق مطلوبہ پریشر میں گیس کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے گئے ہیں۔

جس کے تحت خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ، جو دن کے تین اوقات میں شہر کے مختلف علاقوں میں جا کر گیس کمپریسر کے غیر قانونی استعمال پر گیس میٹرز کو منقطع کر رہی ہیں جو کہ نہ صرف ایک ماہ تک بحال نہ ہوں گے بلکہ محکمہ متعلقہ صارفین کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کرے گا۔

نیز گیس صارفین کی سہولت کے لئے محکمے کی جانب سے اوگرا ریٹس پر ایل پی جی سلنڈرز بھی فراہم کئے جا رہے ہیں ، جس کے لئے کمپنی کی ویب سائیٹ پر آن لائن اپلائی کیا جاسکتا ہے۔

صارفین کو انکی گھر کی دہلیز پر سلنڈر پہنچایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button