Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی میں تبادلوں کا سلسلہ نہ رک سکا
الیکشن کمیشن نے تمام اداروں میں کسی بھی قسم کے تبادلے کرنے پر پابندی لگائی ہوئی، مگر یونیورسٹی انتظامیہ اس پابندی کو کسی خاطر میں نہیں لا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : الیکشن کمیشن کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی، تبادلوں کی بھرمار
بدھ کو 5افراد کے تبادلے کئے گئے، جس کے بعد گزشتہ روز پھر تین افراد کے تبادلے کردئیے گئے۔
جس کے مطابق خلیل احمد ایڈمن آفیسر رجسٹرار آفس سے کنٹرولر امتحانات ، مظہر حسین ایڈمن آفیسر کو کنٹرولر آفس سے ٹرانسپورٹ سیل جبکہ محمد صداقت اسسٹنٹ کو ٹرانسپورٹ سیل سے ایگری کلچرل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ٹرانسفر کردیاگیا ہے ۔