Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام کھیلی گئی انٹر کالجیٹ گرلز ہینڈ بال چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

گورنمنٹ گریجوایٹ گرلز کالج بوریوالہ نے لیگ بنیاد پر کھیلی گئی چیمپئن شپ میں ناقابل شکست ٹیم کے اعزاز کے ساتھ بورڈ چیمپئن بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

قبل ازیں پاکستان کی انٹرنیشنل ایتھلیٹ و سپورٹس آفیسر میپکو رضیہ سلطانہ نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔

میچز کی تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوریوالہ گرلز کالج مسلسل تین فتوحات کے ساتھ ہیٹرک کرنیوالی واحد کالج ٹیم بھی قرار پائی۔
پنجاب کالج نے دو میچز جیتے، ایک میں شکست کھائی اور ایونٹ کی رنر اپ ٹرافی اپنے نام کی ۔
رفاء کالج خانیوال نے ایک فتح اور دو شکست کارکردگی کے ساتھ تیسری پوزیشن پائی۔

ملتان بورڈ کے گرلز کالجیٹ سپورٹس میں پہلی بار شریک سٹار کالج ٹیم کوئی فتح تو حاصل نہ کر پائی، تاہم سٹار کالج ٹیم اپنے تینوں میچز میں فائٹ کرتے ہوئے نظر ائی۔

میچ اور ٹیبل آفیشلز کا پینل نعیم اللہ خان، ندیم بھٹہ، قیصر جاوید اور محمد قیصر پر مشتمل تھا۔

آرگنائزنگ ٹیم میں نوکر حسین اور رانا محمد اسلم شامل تھے۔ سپورٹس انچارج تعلیمی بورڈ ملتان ملک نثار نے بھی میچز دیکھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button