Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں انٹرنیشنل ایڈز ڈے کے حوالے سے تقریب

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز اور ہاسٹل انتظامیہ کی طرف سے انٹرنیشنل ایڈز ڈے کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

آگاہی سیمینار کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے کی، جبکہ گیسٹ سپیکر کاشف کامران تھے۔

آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے کہ اس بیماری کی روک تھام اور پھیلاؤ سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی دی جائے۔

ایسے حالات میں طلبا و طالبات کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

مزید کہا کہ معاشرہ میں موجود اس بیماری کا شکار افراد کو پریشان ہونے کی بجائے اسے تسلیم کرتے ہوئے حوصلہ پکڑنا چاہیے تاکہ وہ اچھے شہری کی حیثیت سے باقی زندگی بہتر انداز میں گزار سکیں۔

گیسٹ سپیکر کامران کاشف نے دلچسپ واقعات بیان کیے ایڈز کو”ولکینو”سے تشبیہ دی، اور ایڈز سے بچنے کے آسان طریقے بتائے جیسا کہ استعمال شدہ سرنج اور بلیڈ وغیرہ کا استعمال نہ کیا جائے۔

مزید کہا کہ ایڈز ایک ایسی بیماری ہے جو ہمیشہ HIV اگر ہم سے مخفی رکھی ہے اور معاشرہ میں اس کے وجود کو بہم قرار دیا جاتا ہے۔انسان کی قوت مدافعت اور انسانی جسم کے دفاعی نظام کو مفلوج کر دیتا ہے۔پاکستان میں یہ مرض اتنا عام نہیں جتنا کے افریقی ممالک اور بھارت میں ہے ۔

اس موقع پر ڈاکٹر عمیر وقاص نے کہا کہ ایڈز کو 1981 میں جانا گیا، اس مرض سے بچنے کے لیے صرف ٹیسٹ شدہ بلڈ استعمال کریں۔

سرنج ہر بار نئی استعمال کریں جسم پر نقش و نگار کروانے سے پرہیز کریں۔حجام کے پاس ہمیشہ نئے بلیڈ کا استعمال کروائیں۔

آخر میں ایڈز کے متعلق معلوماتی ڈرامے پیش کیے گئے۔

سیمینار میں ایک ایڈز کے مریض کو بھی دعوت دی گئی تھی، جس نے اپنی آپ بیتی سنائی اور بتایا کہ یہ بیماری بھی باقی بیماریوں کی طرح اس کے ساتھ بھی آپ خوش حال زندگی گزار سکتے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر مائیکل سپائس، حال وال ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم،پلوشہ خانم،میڈم سومیہ امبرین سمیت دیگر فیکلٹی اور طلبہ طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button