Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : عالمی حلال فوڈ انڈسٹری کے عنوان پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ادارہ علوم اسلامیہ ،اسلامک ریسرچ سنٹر، فیکلٹی آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن کے اشتراک اور پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن و بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے باہمی تعاون سے عالمی حلال فوڈ انڈسٹری کے عنوان پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

دو روزہ بین الاقوامی علمی اور تحقیقی کانفرنس میں مقامی، ملکی محققین کے ساتھ ساتھ غیر ملکی مہمان پروفیسرز نے بھی حلال فوڈ انڈسٹری کی حوالے سے مختلف تحقیقی مقالہ جات اور ملخص پیش کیے۔

افتتاحی تقریب کی صدارت فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیز اینڈ لینگویجز کی ڈین ڈاکٹر صائقہ امتیاز نے کی، فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن جامعہ بہاءالدین زکریا کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، ڈائریکٹر ادارہ علوم اسلامیہ جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے کہا کہ یونیورسٹیوں بالخصوص عالم اسلام کی جامعات اور حکومتوں کو حلال فوڈ مارکیٹ کے بڑھتے ہوئے چیلنجر (حلال برانڈنگ، پیکجنگ اور حلال تشہیر وغیرہ) کو سمجھنا ، پوری ذمہ داری کے ساتھ قبول کرنا اور نبھانا ہوگا جو کہ اسلامی احکام پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ بہت سے معاشی فوائد اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق ڈائریکٹر ادارہ تحقیقات اسلامیہ اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد کو تین نکات، علم، مہارت اور رویے کے ذریعے بڑی تشریح و تفصیل کے ساتھ واضح کیا۔

ملائشیا سے لائے ہوئے مہمان ڈاکٹر شہیر اکرم بن حسن نے کانفرنس کے مرکزی خیال اور اس کے فوائد و ثمرات پر گفتگو کی پروفیسر ڈاکٹر فقیر محمد انجم نے پاکستان میں حلال سرٹیفیکیٹس کی مختصر تاریخ بیان کی۔

افتتاحی تقریب کے آخر میں اسلامک ریسرچ سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبد القدوس صہیب نے طلباء وطالبات کو پاکستان کا مستقبل قرار دیا۔

کانفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض، پروفیسر ڈاکٹر توصیف سلطان، ڈاکٹر انیلہ حمید ، ڈاکٹر طارق اسماعیل ، ڈاکٹر خرم افضل، ڈاکٹر ماجد ، ڈاکٹر عدنان امجد، پروفیسر اسمعیل ،پروفیسر ڈاکٹر اسٹینلی،ڈاکٹر باؤ چینگ، مظہر اقبال،پرویز اقبال انصاری،ڈاکٹر شکیل احمد،ڈاکٹر تنویر احمد، ڈاکٹڑ عاصم فراز، ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق، ڈاکٹر رمضان شیخ، ڈاکٹر سعدیہ خان، ڈاکٹر خالد حسین، ڈاکٹر سبط ِ عباس،ڈاکٹر کنزیٰ عزیز اعوان، ڈائٹیشن صائمہ لطیف، ڈاکٹر شغیف اعجاز، ڈاکٹر توصیف اصغر، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر رضیہ شبانہ ، ڈاکٹر منزہ حیات، ڈاکٹر فریدہ یوسف، ڈاکٹر محمد امجد، ڈاکٹر جمیل نتکانی ، ڈاکٹر عصمت بتول، ڈاکٹر حامد اعوان، ڈاکٹر قاریہ نسرین، ڈاکٹر غازی عبد الرحمن قاسمی، ڈاکٹر سارہ چوہدری، ڈاکٹر ظفر اقبال سعیدی، ڈاکٹر عنبرین علی، حافظہ سندس زمان، ڈاکٹر عارف متین، ڈاکٹر فرخ صدیقی، ڈاکٹر عثمان سلیم اور دیگر فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button