Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی قابلیت جانچنے کا فیصلہ

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کی تعلیمی معیار کا جائزہ لینے کا فیصلہ، فروری میں پنجاب بھر کے منتخب سرکاری و پرائیوٹ سکولوں میں 4 مضامین کا لارج سکیل امتحان لیا جائے گا، خراب نتائج دینے والے سکولوں کے اساتذہ کیخلاف سخت کاروائی کیجائے گی۔

تفصیل کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کی تعلیمی معیار کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ فروری میں پنجاب بھر کے منتخب سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں لارج سکیل امتحان لیا جائے گا۔

امتحان دوسری، تیسری، پانچویں،چھٹی اور ساتویں جماعت کا لیا جائے گا۔ پیک کے تحت بچوں کی 4 مضامین کی اسیسیمنٹ کیجائے گی۔ مذکورہ مضامین میں اردو، انگریزی، حساب اور سائنس شامل ہونگے۔ناقص نتائج دینے والے سکولوں کے اساتذہ کیخلاف کاروائی کیجائے گی۔

لارج سکیل اسیسمنٹ کیلئے سوالیہ پیپرز پنجاب ایگزامینیشن کمیشن فراہم کرےگا۔ فیصلے کے تحت صرف منتخب سکولوں سے ہی لاکھوں بچوں کی اسسیسمنٹ کیجائے گی۔ٹیسٹ ایڈمنسٹریٹر اپنی مرضی سے منتخب سکولوں میں جاکر بچوں کی اسسیسمنٹ کریں گے۔ گرلز سکولوں میں خواتین اساتذہ اور بوائز سکولوں میں صرف مرد اساتذہ بچوں کی اسسیسمنٹ کریں گے۔ٹیسٹ ایڈمنسٹریٹر کو 16 کلومیٹر کے حدود میں واقع سکولوں میں بھیجا جائے گا۔ٹیسٹ ایڈمنسٹریٹر لگنے کیلئے اساتذہ 18 جنوری تک اپلائی کرسکیں۔ ٹیسٹ ایڈمنسٹریٹرز کو اپنے خود کے سکول میں اسسیسمنٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button