Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : با اثر تعلقات میں ایل ایل بی 5سالہ پروگرام کی انکوائری دب گئی

زکریا یونیورسٹی کے وہاڑی کیمپس میں ایل ایل بی کے داخلوں میں ہونے والی کرپشن کی انکوائری دبا دی گئی، اساتذہ کے تحفظات برقرار۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں ایک بار پھر ایل ایل بی میں دو نمبر داخلوں کی بازگشت

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے وہاڑی کیمپس میں ایل ایل بی 5سالہ پروگرام میں داخلوں کی کرپشن کا کیس سامنے آیا تھا ، جس کا الزام سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر عثمان پر لگایا گیا تھا کہ انہوں نے خلاف میرٹ داخلے کئے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ایل ایل بی کیس : ایف آئی اے کی ٹیم کی پھر زکریا یونیورسٹی میں سرگرمیاں، ایک بار پھر سوال نامہ تھما دیا

ڈاکٹر عثمان کی پیش رو ڈاکٹر تصویر زہرا کو وہاڑی کیمپس کے اساتذہ ڈاکٹر راشدہ، مسٹر احسن اقبال، اشفاق احمد اور ساجد سلطان نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سابق ڈائریکٹر کے دور میں ہونے والے داخلوں میں بے ضابطگیاں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : ایل ایل بی کیس؛ کالجز مالکان کا منظم فراڈ ثابت، ایف آئی اے رپورٹ[“ڈی رپورٹرز” کی تفصیلی خبر]

ساری فیکلٹی سیشن شعبہ قانون میں پانچ سالہ پروگرام 2022-27 کے لیے ہونے والے داخلوں میں کرپشن پر پریشان تھی، تیسری میرٹ لسٹ میں جان بوجھ کر تاخیر کی گئی، اور ایسے افراد کو اہل کیا گیا جو میرٹ کے لحاظ سے 5 ویں درجے پر تھے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی وہاڑی کیمپس کے نئے انچارج تعینات کر دیئے گئے

کم میرٹ والے طلباء کو پہلے ہی سے ایڈجسٹ کردیا گیا تھا ، جبکہ ان سے زیادہ میرٹ والے طلباء کے داخلوں کو مسترد کردیا گیا، یہ سب کچھ کسی مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر کیاگیا ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کا زکریا یونیورسٹی کے لودھراں کیمپس کو منظوری دینے سے انکار، ہزاروں طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

ایسے بہت سے کیسز تھے جو کلاسز شروع ہونے پر سامنے آئے ، جبکہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں قانون کی معیاری تعلیم کےلئے اقدامات کرنے تھے مگر یہاں معیار تعلیم گرا دیا گیا۔
اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کی تحقیقات کی جائیں۔

جس پر مسز تصویر زہرا نے ان اساتذہ کو شواہد فراہم کرنے کی ہدایت کی تاکہ انکوائری کا باقاعدہ آغاز کیا جاسکے، مگر بعدازاں انہوں نے پورا کیس روک لیا، اور کارروائی آگے نہیں بڑھائی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا: ایل ایل بی کیس ؛ وی سی اور رجسٹرار معطل، کنٹرولر ، خزانہ دار بھی ذمےدار قرار

یونیورسٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر عثمان خان ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کے قریبی بندے تھے، جس کی وجہ سے کارروائی آگے نہیں بڑھائی جاسکی ، جس پر اساتذہ کے تحفظات برقرار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا: ایل ایل بی کیس ؛ وی سی اور رجسٹرار معطل، کنٹرولر ، خزانہ دار بھی ذمےدار قرار

یونیورسٹی حلقوں نے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی فوری انکوائری کرائی جائے، اور اس کو ایل ایل بی تین سالہ پروگرام کی طرح کیس بننے سے بچایا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button