Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان بورڈز میں میٹرک کے سالانہ امتحان 2024 کے ماڈل پیپر کی تیاری کےلئے ورکشاپ

بور ڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان میں میٹرک سالانہ امتحان 2024ء کے ماڈل پیپرز کی تیاری کے سلسلہ میں پیپر سیٹرز کی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

چیئرمین بورڈ حافظ محمد قاسم اور کنٹرولر امتحانات حامد سعید بھٹی نے محکمہ تعلیم حکومت پنجاب/پی بی سی سی کی ترجیحات کو بیان کیا، اور نوٹیفیکیشن کے مطابق سوالیہ پرچہ جات میں 25 فی صد کانسپٹ سوالات شامل کرنے کیلئے ضروری مہارت حاصل کرنے اور نئے امتحانی نظام سے متعلق ادارہ جات میں طلباء کی رہنمائی کرنے پر زور دیا۔

چیئرمین بورڈ نے کہا کہ سوالیہ پرچہ جات نصاب کے مطابق ہوں، مگر جدت کے ساتھ بنا ئے جائیں گے جن میں کم از کم ایک چوتھائی حصہ اطلاقی و تجزیاتی سوالات پر مبنی ہوگا۔

ماسٹر ٹرینر ڈاکٹر طاہرہ نواز نے پیپر سیٹرز کو ماڈل پیپرز کی تیاری کیلئے بلوم ٹیکسانومی کے مطابق 25 فی صد سوالات تصوراتی /تجزیاتی شامل کرکے ماڈل پیپر/ سوالیہ پیپرز تیار کرنے کے حوالہ سے جامع لیکچر دیا جس کی مدد سے اساتذہ مطلوبہ نوعیت کے پیپر ز با آسانی سے بنا سکتے ہیں۔

تمام پیپر سیٹرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے مضامین کے ماڈل پیپرز پی بی سی سی کی ہدایات کی مطابقت میں تیاری کو یقینی بنائیں، یہ ماڈل پیپرز بعد از منظوری طلباء/ادارہ جات کی رہنمائی کیلئے بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے جائیں گے۔

اس موقع پر پیپرز سیٹرز نے رائے دی کہ نئے امتحانی نظام سے متعلق آگاہی ضروری ہے تاکہ آمدہ امتحان میں طلباء و طالبات کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ٹریننگ کے اختتام پر تمام پیپر سیٹرز نے نئے نظام کی مطابقت میں ماڈل پیپر/سوالیہ پرچہ جات کی تیار کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button