میپکو نے بجلی کے بل کا سائز چھوٹا کردیا

بڑھتے ہوئے اخراجات کو کنٹرول کرنے کےلئے میپکو نے بجلی کے بل کا سائز چھوٹا کردیا، جس سے چار کروڑ سے زائد کی بچت ہوگی ، سوشل میڈیاپر بھی میمز بن گئیں۔
تفصیل کے مطابق پاکستان میں بجلی کی سب سے بڑی تقسیم کار کمپنی اخراجات سے پریشان ہوگئی، اور صارفین کو ریلیف تو نہ دے سکی مگر بجلی کی بل چھوٹے کردئے۔
اے فور پیپر کا ادھا بل کر دیا گیا، ذرائع کا کہنا تھا میپکو کے صارفین کی تعداد 81لاکھ ہے ، جن کو بل پرنٹ کرکے دینے پر 8 کروڑ 10 لاکھ روپے اخراجات آتے تھے،چ اب ایک کاغذ میں سے دو بل بنیں گے، جس سے خرچ آدھا ہوجائے گا ،اندازا چار کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔
چھوٹے بل کی اجراء کے بعد میپکو حکام تنقید کی زد میں آگئے ہیں، کیونکہ بل پر پرنٹ ہونے والے الفاظ اتنے باریک ہیں کہ پڑھے ہی نہیں جاتے، جس پر سوشل میڈیا پر بھی ممیز بن گئیں ہیں، جن میں میپکو افسران کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔