Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی کا بڑا اعلان : وائس چانسلر کا میرٹ پر بڑا یقین
ویمن یونیورسٹی ملتان کے حکام کا کہنا ہے کہ آفیسرز کی تعیناتی معمول کا معاملہ ہے۔
وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ قانون کی پاسداری اور قواعد وضوابط کی پابندی پر یقین رکھتی ہیں سابقہ اسسٹنٹ رجسٹرار کامران بھٹہ نے ویمن یونیورسٹی ملتان کو جوائن نہیں کیا ہے، ان کا کیس سینڈیکیٹ رکھا جائے گا، اس لئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کسی طور بھی ان کی تعیناتی کی سفارش نہیں کر سکتیں۔
کامران بھٹہ بطور ڈپٹی رجسٹرار نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، ان کی ویمن یونیورسٹی میں تعیناتی کی من گھڑت خبریں پھیلا کر کچھ افراد بے چینی پھیلانا چاہتے ہیں جن کو ناکام بنایا جائے گا۔
یونیورسٹی کے تمام معاملات کو قوانین اور ایکٹ کے مطابق حل کیا جائے گا