Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور تمام فیکلٹی ممبران کا ریسرچ فارم جلال پور پیر والا کا دورہ

پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کے ساتھ یونیورسٹی کے تمام اساتذہ و انتظامیہ نے ایک دن یونیورسٹی کے ریسرچ فارم جلال پور پیر والہ میں گزارا۔

وائس چانسلر جناب پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ کا کہنا ہے کہ اس دورے کا بنیادی مقصد ان اساتذہ کرام اور ریسرچرز کی تحقیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا ہے جو کبھی جلالپور پیر والا فارم آنے کا موقع نہیں مل سکا اور مستقبل میں تحقیق کے مختلف شعبوں کے لئے معیار کو متعین کرنا ہے ۔

یہ ایک یادگار دن ہے کیونکہ پوری فیکلٹی اور انتظامیہ نے 500 ایکڑ پر پھیلے اُس وسیع و عریض ریسرچ فارم کا دورہ کیا جو 2015 میں بنجر زمینوں پر مشتمل تھا جسے یونیورسٹی نے قلیل عرصے میں لہلہاتے کھیتوں میں تبدیل کر دیا ہے، جہاں کلر اٹھی زمینوں اور کھارے پانی سے فصلوں کی ریکارڈ پیداوار حاصل کی جارہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button