Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

2 کروڑ 62 لاکھ کے قریب بچے سکول سے باہر

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن (پی آئی ای) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ کے قریب بچے اسکول سے باہر ہیں۔

پی آئی ای کے مطابق 2016-17 میں سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد 44 فیصد تھی، 2021-22 میں 39 فیصد بچے تعلیم سے محروم تھے، ہائیر سیکنڈری سطح پر 2021-22 میں 60 فیصد بچے سکول سے باہر تھے اور درمیانی اور پرائمری سطح پر 44 فیصد بچے اسکول سے باہر ہیں۔

دوسری جانب صرف صوبہ پنجاب میں ایک کروڑ 11 لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں، جبکہ سندھ میں 70 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، خیبرپختونخوا میں 36 لاکھ اور بلوچستان میں 31 لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں، اسلام آباد میں تقریباً 80 ہزار تعلیم سے محروم ہیں۔

پاکستان میں سکول سے باہر بچوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن نے بتایا کہ سکول جانے کی عمر کے 39 فیصد بچے اس وقت اسکول سے باہر ہیں، بلوچستان میں سب سے زیادہ 65 فیصد بچے سکول سے باہر ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button