Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

فاسٹ بالر محمد عامر نے ڈپٹی کمشنر ملتان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا

تفصیل کے مطابق پی ایس ایل 9 کے ملتان میں آخری میں ڈپٹی کمشنر ملتان رانا قدیر کی طرف سے کھلاڑیوں کے اہل خانہ کے ساتھ بدتمیزی کرنے اور ان کو دھکے دینے کاواقعہ پیش آیا تھا، میچ کے فور ا بعد کوئیٹہ کی ٹیم کو ملتان چھوڑنا تھا، اب اس واقعہ پر محمد عامر نے اپنا ردعمل دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پی ایس ایل 9: ڈپٹی کمشنر ملتان کی کھلاڑیوں کے اہلیہ خانہ کے ساتھ بدتمزی، دھکے دےکر فیملی رومزسے نکال دیا

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ ملتان کے ڈپٹی کمشنر کے ناقابل قبول رویے سے حیران ہوں، اس نے مبینہ طور پر میرے خاندان کے ساتھ بدسلوکی کی، تکبر کے ساتھ گراؤنڈ کی ملکیت کا دعویٰ کیا اور میچ کے دوران انہیں غیر منصفانہ طور پر باہر نکال دیا۔ طاقت کا یہ غلط استعمال ناقابل برداشت ہے۔

میں حکام سے فوری کارروائی کے لیے درخواست کرتا ہوں اور کہتا ہوں کہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ پنجاب فوری کارروائی کریں، میں امید کرتا ہوں کہ ایکشن لیں گے۔

واضح رہے ڈپٹی کمشنر ملتان رانا قدیر نے ملتان سٹیڈیم کے پویلین اینڈپر بنے فیمیلی روم سے معین خان ،محمد عامر اور عمر امین کی فیلمیز کودھکے دے کرباہر نکال دیا تھا، اور ٹیم مینجمنٹ نے احتجاج کیا تھا اب کھلاڑیوں کی طرف سے بھی کارروائی کا مطالبہ آنا شروع ہوگیا ہے ۔

عامر کی اس پوسٹ پر دنیا بھر سے کمنٹ کئے جارہے ہیں اور ڈپٹی کمشنر کے اقدام کی مذمت کی جارہی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button