Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ِمحمد رضا ثاقب مصطفائی کا زرعی یونیورسٹی میں خطاب

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز،قرت اور نعت کلب کے زیر اہتمام سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں خصوصی خطاب پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے کیا۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے مہمان خصوصی کو ادارے آمد پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ مسجد ایک درس گاہ اور مقدس جگہ ہوتی ہے جہاں پر نماز کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی ہونی چاہئے، اسی مقصد کیلئے آج کے دن اس سیمینار کا انعقاد جامع مسجد فاطمۃ الزہرا میں کیاگیا۔

محمد رضا ثاقب مصطفائی نے خطاب میں حضور ﷺ کی زندگی پر روشنی ڈالی اور فرمایا کہ حضور ﷺ کی زندگی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے ہم سب ان کی زندگی پر عمل کرکے کامیاب ہوسکتے ہیں۔

ہمیں آج سوچنا ہوگا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جس مقام پر ہمیں کھڑا کر گئے تھے ہم اس سے ہٹ تو نہیں رہے۔آج ہم یہ بھی فیصلہ کر لیں کہ ایمان و عمل والی زندگی بسر کریں۔بد عقیدگی اور بد عملی سے دور رہنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سنجیدگی سے اس بات کا غور کرنا ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جب ہمارے اعمال ان کے روضہ اقدس میں پیش کیے جاتے ہیں تو وہ ہماری کس بات سے خوش ہوتے ہیں۔

جب ہم ان کی سیرت کو اپنائیں گے تو اللہ تعالی ہمیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے صدقے معاف فرمائیں گے۔

اس موقع پر یونیورسٹی کی فیکلٹی سٹاف اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

آخر میں انہوں نے وائس چانسلر کے ہمراہ یونیورسٹی میں پودا بھی لگایا ، اور یونیورسٹی کی ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button