Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی سی بی انٹر کلب ٹورنامنٹ : مسلم جمخانہ نے کیپری کینٹ کو ہرا دیا

ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری پی سی بی انٹر کلب ٹورنامنٹ کے میچ میں کیپری کینٹ نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 227رنز بنائے۔

شیراز47 عبدالوہاب 29 محمد ولید نے27 رنز بنائے نثار الحق نے چار جبکہ عمر وارث اور محمد زبیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بعد میں کھیلتے ہوئے مسلم جمخانہ نے مطلوبہ ہدف چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، عمر اسلام نے 80 رنز بنائے ارسلان 42 اور عماد بٹ نے 33 رنز بنائے کیپری کینٹ کی طرف سے حسن اور عمر بدانی 2.2جبکہ محمد اشفاق نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مین آف دی میچ عمر اسلام قرار پائے، جن کو ایک ہزار کیش پرائز دیا گیا۔

محمد آصف نور الدین قمر ایمپائر محمد یوسف اکرم سکورر تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button