جامعہ زرعیہ : آپس میں امن کے ساتھ رہنے کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں ینگ سٹوڈنٹس پیس سوسائٹی نے آپس میں امن کے ساتھ رہنے کے عالمی دن پر مسجد فاطمہ الزہرہ میں سیمینار منعقد کروایا، جس میں جامعہ زرعیہ کے اساتذہ کرام ڈاکٹر محسن خان اور ڈاکٹر عدنان مغل سپیکرز تھ، جبکہ نقابت کے فرائض ڈاکٹر مرزا عبد القیوم نے ادا کئے۔
ڈاکٹر محسن خان نے اپنے ذاتی نظریات و تجربات سے معاشرے میں امن کے ساتھ رہنے پر بات کی۔انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلباء کے علم اضافہ کیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اپنی قرارداد 72/130 میں 16 مئی کو امن کے ساتھ رہنے کے عالمی دن کے طور پر قرار دیا،تاکہ بین الاقوامی برادری کی کوششوں کو باقاعدگی سے متحرک کیا جا سکے اور امن، برداشت، شمولیت، تفہیم اور یکجہتی کو فروغ دیا جا سکے۔
ڈاکٹر عدنان مغل نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کا مقصد اختلافات کو بھلا کر نام ہم متحد ہو کر امن کے معاشرے کی تشکیل اور عمل کرنے کی خواہش کو برقرار رکھنا ہے تاکہ ایک پائیدار دنیا کی تعمیر کی جا سکے جو امن، یکجہتی اور ہم آہنگی پر مبنی ہو۔جس میں دونوں اسپیکرز نے معاشرے میں امن کے ساتھ رہنے پر مثالی بیانات دیئے۔
س پروگرام کا اہتمام ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم، رانا محمد عثمان ، اور ینگ سٹوڈنٹس پیس سوسائٹی نے کیا جس کا مقصد یونیورسٹی کیمپس کو پرامن درسگاہ اور تربیتی عوامل کی ذمہ داری کا ایک پیش خیمہ تھا۔