Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نیشنل ایگری کلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کا زکریا یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل اور اوورک کی کاکردگی پر اظہار تشویش

نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل (نائک) کا بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کا کامیاب دورہ گزشتہ روز اپنے اختتام کو پہنچا، دورے کے اختتام میں کونسل چیرمین اور سیکریٹری نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کی موجودگی میں زراعت کی تعلیم سے منسلک شعبہ جات میں جامعہ کی گراں قدر کاوشات کو سراہا، اور مزید بہتری کے لیے سفارشات پیش کی۔

پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے شعبہ انٹامالوجی، پروفیسر ڈاکٹر عرفان بیگ کے ایگری بزنس اینڈ مارکیٹنگ، پروفیسر ڈاکٹر نزہت ہما نے فوڈ سائنس ، ڈاکٹر ثنااللہ نے ڈیری ٹیکنالوجی، ڈاکٹر ناصر مختار نے پولٹری سائنس اور ڈاکٹر عبدالغفار نے جامعہ میں سٹاف کی کمی، انٹرنیٹ کی بہتری، کمپیوٹر لیب کی ازسر نوع تشکیل، ریسرچ لیب کی مینٹیننس، کیفے ٹیریا ٹیریا کی بہتری اور انفراسٹرکچر کی بڑھوتری کی تجاویز پیش کی۔

اس کے ساتھ ساتھ تمام ایکسپرٹس نے کوالٹی انہاسمنٹ سیل اور اوورک کی پرفارمنس پر گہری تشویش ظاہر کی۔

آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے تمام سٹیک ہولڈرز سے ان گذارشات کو پورا کرنے کا عندیہ دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button