Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سائنس کالج میں سیمینار کا انعقاد

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف سائنس میں اتحاد قومی یکجہتی کے فروغ میں نوجوانوں کا کردار کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر مقررین نے قومی یکجہتی کو مضبوط کرنا ہم آہنگی کو فروغ دینے میں نوجوانوں کے مضبوط کردار پر سحرانگیز گفتگو کی۔

مہمان خصوصی رہنما مسلم لیگ ن سعد خورشید کانجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن وسنت کی روشنی اور تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہم پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں، آج نوجوانوں میں قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کا جذبہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی واحد امید ہے نوجوان نسل سوشل میڈیا استعمال کرتے کی بجائے تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی کامیابی کا راز صرف کام کام اور کام پر مبنی ہے، جو ہمارے قائد نے آج سے 80 سال قبل دنیا کو بتا دیا تھا ترقی کیلئے سیاسی استحکام اور ملی و قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے انفرادی اور اجتماعی طور ہر شخص اور ادارے کو اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔

سیمینار کے میزبان پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف سائنس میں میرٹ کی بالادستی اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر ملک کی ترقی و خوشحالی کا راز قومی یکجہتی کے فروغ پر مبنی ہے جن ممالک نے قومی یکجہتی و یگانگت کو فروغ دیا تاریخ گواہ ہے کہ ان ممالک نے ترقی کی منازل طے کیں مگر بدقسمتی سے آج ہم نے اپنے اپنے مفادات کی خاطر قومی یکجہتی کے ستون کو کمزور کرنا شروع کردیا، نفرتوں لسانیت اور صوبائیت کے ذریعے ایک قوم کے اندر دڑاریں ڈال دیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم سب کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ قومی یکجہتی کے فروغ کیل اپنا کردار ادا کریں اور اتحاد و اتفاق کی ایسی مثال قائم کریں کہ پاکستان کے مسائل خود بخود حل ہو جائیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ مثبت سوچ کی بدولت پاکستان مستقبل میں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوگا۔

سیمینار میں شرکت کرنے والوں میں کوآرڈینیٹر ساؤتھ پنجاب کالج ونگ کے صدر محمد یاسر پروفیسر تنویر احمد آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران تنویر عالم عبدالغفار، منظور تھہیم سٹوڈنٹس و دیگر سٹاف ممبران شامل تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button